نالوں کی صفائی نہ ہونے سے گندا پانی قبرستان میں داخل

سمندری (بیورو چیف) نالوں کی صفائی نہ ہونیکی وجہ سے سیوریج کا گندا پانی کرسچن قبرستان میں داخل ہو گیا اہل محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت پانی روکنے کی کوششیں شروع کر دیں تفصیلا ت کے مطابق میونسپل کمیٹی کی غفلت سے کرسچن قبرستا ن کے نزدیک سے گزرنے والا نالہ میں بر وقت صفا ئی نہ کی گئی جس کی وجہ سے نالہ اورفلو ہو گیا اور نالے کا گندا پانی قبرستان میں داخل ہو رہا ہے اہل محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت پانی کے قبرستان میں داخل ہونے سے روکنے کیلئے مٹی ڈالنا شروع کر دی ہے اہل محلہ کا مطالبہ ہے کہ نالوں کی صفائی کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں