کمالیہ(نامہ نگار)نامعلوم افراد اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل چھین کر فرار مقدمہ درج۔تفصیل کے مطابق عمر شہزاد نے تھانہ صدر کمالیہ میں تحریری درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ وہ اپنے چھوٹے بھائی کیساتھ لاری اڈا کمالیہ سے واپس گھر آرہا تھا حسن ٹائون بیرون کمالیہ کے نزدیک دو نامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر انہیں روک کر موٹر سائیکل ہنڈا پرائیڈر چھین لی اور فرار ہوگئے جس پر عمر شہزاد کی درخواست پر تھانہ صدر کمالیہ میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کرد ی گئی۔
