نامعلوم افراد نے حویلی میں سوئے نوجوان کو قتل کر ڈالا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ ساندل بار کے علاقہ 27 ج ب میں نامعلوم افراد نے حویلی میں سوئے نوجوان کو گولیوں سے بھون ڈالا’ پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے اندھے قتل کا سراغ لگانے کیلئے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ تفصیل کے مطابق 27 ج ب کا رہائشی 32سالہ عدیل ولد مقبول احمد رات کو حویلی میں سویا ہوا تھا کہ نامعلوم ملزمان حویلی میں داخل ہوئے اور اندھا دھند فائرنگ کر کے عدیل کو موت کے گھاٹ اتار دیا، تاہم فائرنگ کی آواز سن کر اہل خانہ موقع پر پہنچے تو عدیل خون میں لت پت پڑا تھا۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں