6

نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولٹری فارم کے مالک کو قتل کر ڈالا

جڑانوالہ(نامہ نگار) نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولٹری فارم پر سوئے ہوئے مالک کو قتل کر دیا،وقوعہ چک نمبر 77ر-ب لوہکے میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کھرڑیانوالہ کے نواحی گائوں چک نمبر 77ر-ب لوہکے کے رہائشی ثاقب ولد خالد محمود نے پولٹری فارم بنا رکھا ہے گزشتہ شب ثاقب اپنے پولٹری فارم پر سویا ہوا تھا کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے اسے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے’ اطلاع پر ڈی ایس سرکل کھرڑیانوالہ،ایس ایچ او تھانہ کھرڑیانوالہ پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کیا پولیس نے جائے وقوعہ سے شوائد اکٹھے کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں