نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے2بچوں کے باپ کو قتل کر ڈالا

گوجرہ(نامہ نگار) تھانہ صدر گوجرہ کے علاقے میں دو بچوں کے باپ کو فائرنگ کر کے موت کی نیند سلا دیاگیا۔تھانہ صدر پولیس گوجرہ کو اطلاع ملی تھی کہ چک نمبر 358 ج ب کے قریب ایک شخص کی نعش پڑی ہے جسے نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیاہیپولیس نے موقع پر پہنچ کر اس کی نعش تحویل میں لے کر ٹی ایچ کیو منتقل کی جس کی شناخت نثار وڑائچ ولد اشرف وڑائچ سکنہ چک نمبر 306 ج ب ہوئی جس کی شادی چک نمبر 358 ج ب میں ہوئی تھی اورمقتول دو بچوں کا باپ بیان کیاجاتاہے پولیس نے اس کی نعش پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی پولیس ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں