نامعلوم افراد نے محنت کش کی2قیمتی بھینسوں کو مبینہ طور پر زہردیکر مار ڈالا

جڑانوالہ(نامہ نگار)جڑانوالہ تھانہ سٹی کی حدود احمد پارک میں نامعلوم افراد نے غریب محنت کش کی دو قیمتی بھینسوں کو مبینہ طور پر زہر دے کر مار ڈالا،جس سے علاقے میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی۔تفصیلات کے مطابق محلہ احمد پارک چونگی نمبر 8کے رہائشی الطاف حسین نے پولیس کو بتایا بتایا کہ نامعلوم افراد اسکی 2 بھینسوں کو مبینہ طور پر زہر دے کر فرار ہو گئے، جس کے نتیجے میں دونوں بھینسیں موقع پر ہی ہلاک ہو گئیں۔ہلاک ہونے والی بھینسوں کی مالیت تقریبا 10 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے،اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی پولیس نے شواہد جمع کرنے کے بعد مقدمہ درج کر لیا ہے مدعی الطاف حسین نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ قیمتی بھینسوں کو زہر دینے میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور اسے انصاف فراہم کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں