59

نامعلوم افراد نے مدرسہ ابو ہریرہ کے مہتمم کو گولیا ں مار دیں

ٹھیکریوالہ(نامہ نگار)تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ سدھار میں مہتمم مدرسہ پر نا معلوم افراد کی فائرنگ، ملزمان فرار، تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ سدھار حمزہ ٹائون میں واقع مدرسہ ابو ہریرہ کے مہتمم نادر علی مدرسہ کے باہر کھڑے پانی کیلئے بور کروا رہے تھے کہ 2 نا معلوم موٹر سائیکل سوار ان پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے مہتمم مدرسہ اس حملے میں محفوظ رہے اور کوئی نقصان نہیں ہوا پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں