فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا جبکہ گھریلو جھگڑے سے تنگ دوشیزہ نے سر میں گولی مار کر خودکشی کر لی’ پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ تھانہ صدر تاندلیانوالہ کے علاقہ 402 گ ب کا رہائشی 40سالہ زہرے خان حویلی سے پیدل ڈیرے پر جا رہا تھا کہ جب وہ بازار میں پہنچا تو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے گولیاں مار کر بری طرح زخمی کر کے فرار ہو گئے، مضروب کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لے جانے کی کوشش کی لیکن وہ راستے ہی میں ہی زندگی کی بازی ہار گیا، پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے نامعلوم قاتلوں کی تلاش شروع کر دی۔ جبکہ تھانہ ساندل بار کے علاقہ 57 ج ب کی رہائشی 16سالہ دوشیزہ عطیہ بی بی کا کسی بات پر گھر والوں سے جھگڑا ہو گیا تو اس نے حالات سے دل برداشتہ ہو کر کمرے میں جا کر سر میں گولی مار لی، فائر کی آواز سن کر اہل خانہ کمرہ میں پہنچے تو وہ خون میں لت پت پڑی تھی اور موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔
2