نامعلوم افراد نے گھر میں سوئے باپ بیٹے کو چھری سے ذبح کر ڈالا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) تھانہ ساندل بار کے علاقہ 30ج ب میں نامعلوم سفاک افراد نے باپ بیٹے کو چھریوں کے وار کر کے ذبح کر دیا۔دوہرے قتل کی واردات کی اطلاع ملتے ہی اعلی افسران سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ باپ بیٹے کی نعشوں کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے اندھے قتل کی واردات کا سراغ لگانے کیلئے تفتیش شروع کردی’پولیس کے مطابق 30ج ب کی رہائشی یاسمین بی بی نے بتایا کہ اس کا خاوند تنویر ولد ابراہیم گھر کی دوسری منزل پر اور اس کا سسر80سالہ ابراہیم ولد محمد علی گھر کے گیراج میں سو رہے تھے کہ رات کو نامعلوم افراد گھر میں داخل ہوئئے بالائی منزل پر تنویر اور گیراج میں سوئے اس کے والد ابراہیم کوچھریوں کے وار کر کے گلے کاٹ کر فرار ہو گئے، اہل خانہ صبح بیدار ہوئے تو دونوں کی نعشیں خون میں لت پت پڑی تھی۔ دوہرے قتل کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا اور اندھے قتل کا سراغ لگانے کیلئے تفتیش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں