نامعلوم افراد نے 14 سالہ لڑکے کو اغوا کر لیا

گوجرہ(نامہ نگار)معروف حکیم کے14 سالہ بیٹے کو نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا ۔معلوم ہواہے کہ محلہ شریف پورہ کے حکیم محمد عثمان کا 14سالہ بیٹا عبدالمعیز شام کے اوقات میں گھر سے سودا سلف لینے کیلئے قریبی دکان پر گیا جس کو راستہ میں نامعلوم افراد نے اغواء کر لیااور فرارہو گئے۔عبدالمعیز دینی مدرسہ کا طالب علم بیان کیاجاتاہے۔اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی پولیس گوجرہ نے مقدمہ درج کر کے مغوی اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں