15

نامعلوم افراد کیخلاف موبائلز چوری کرنے کا مقدمہ درج

گوجرہ(نامہ نگار)چوروں نے مختلف وارداتوں میں مال وزر چوری کر لیا۔معلوم ہوا ہے کہ مشن روڈ گوجرہ کے عمران قیصر نے اپنا موبائل مالیت 25ہزارروپے چارجنگ کے لئے لگایا ہواتھاکہ نامعلوم چور نے اس کا موبائل چوری کر لیا۔الفیض سوسائٹی کے فیاض اللہ کے قمیض کی جیب سے نامعلوم چورنے 50ہزار روپے نقدی اور 50ہزارروپے مالیت کے دو موبائل فون چوری کر لئے۔اور فرارہو گئے ۔ وارداتوں کی اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں