نامعلوم افراد کی فائرنگ سے راہ گیر زخمی

گوجرہ(نامہ نگار)نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے راہ گیر کو شدید زخمی کر دیا۔معلوم ہواہے کہ جھنگ کامحمد حنیف اپنے بھائی اور کزن کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار داراپور سے نواں لاہور کی جانب جا رہے تھے کہ راستہ میں نامعلوم شخص نے ان پر فائرکیا جو محمد حنیف کو جا لگا جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر رورل ہیلتھ سنٹر نواں لاہورمنتقل کر دیاگیا جہاں طبی امدادکی فراہمی جاری ہے۔تھانہ نواں لاہور پولیس مصروف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں