نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ریٹائرڈ پٹواری قتل

جڑانوالہ (نامہ نگار) موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے فائرنگ کرکے محکمہ مال کے ریٹائرڈ پٹواری کو قتل کر دیا،مقتول نے 3شادیاں کی ہوئی تھیں۔ تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے نواحی گائوں چک نمبر 643 گ ب کا رہائشی محکمہ مال کا ریٹائرڈ پٹواری پرویز ولد چوہدری شاہ محمد اپنی موٹر سائیکل نمبر 2551پر سوار ہو کر دادو کے چک سے اپنے ڈیرے کلساں چک جا رہا تھا کہ راستہ میں موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے فائرنگ کرکے اسے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے اطلاع پر پولیس تھانہ لنڈیانوالہ نے لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا مقتول کے بھائی زاہد نے پولیس کو بتایا کہ مقتول نے 3شادیاں کی ہوئی تھی تیسری شادی ایل ایچ وی سے کی ہوئی تھی جسکے ساتھ اسکا جھگڑا چل رہا تھا اور وہ ناراض ہو کر اپنے میکے گئی ہوئی تھی مقتول کے بھائی نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ مقتول کی تیسری بیوی کے بھائیوں نے مبینہ طور پر اسکے بھائی کو قتل کیا ہے پولیس نے پوسٹمارٹم کے بعد لاش کو ورثا کے حوالہ کر دیا ہے پولیس نے تمام حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے کارروائی شروع کر دی ہے پولیس کا کہنا ہے کہ قتل میں ملوث افراد کو جلد از جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں