نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان قتل

گوجرہ(نامہ نگار)نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ تھانہ صدر پولیس گوجرہ کو اطلاع ملی تھی کہ لنک روڈ چک نمبر179گ ب کے قریب 20سالہ نوجوان کی نعش پڑی ہے جس کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کردیاہے ‘ پولیس نے نعش اپنی تحویل میں لے کرتحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل کی اور شناخت کیلئے اعلانات کروائے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں