نامعلوم افراد کی فائرنگ سے2خواجہ سرا قتل

لکی مروت (نامہ نگار) لکی مروت کے علاقے میں فائرنگ کرکے دو خواجہ سرائوں کو قتل کر دیا گیا،دونوں خواجہ سرا ناچ گانے کا کام کرتے تھے۔ پولیس کیمطابق مقتول خواجہ سرائوں کی شناخت ذاکر اورشہاب عرف ڈالر کے نام سے ہوئی ہے وہ سرائے نورنگ نورنگ میں ایک نجی کمرے میں کرائے پر مقیم تھے،رات کو اسی کمرے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔لاشوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سرائے نورنگ منتقل کردیا گیا،پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں