نامعلوم شہری کی نعش برآمد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ گلستان کالونی اے بلاک میں شہری کی نعش برآمد’ پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ گلستان کالونی مکان نمبر 484 اے میں گھر میں تعفن اٹھنے پر اہل محلہ نے پولیس کو اطلاع کی تو پولیس نے گھر جا کر دیکھا تو 45سالہ سلیم اﷲ ولد غلام محمد مردہ حالت میں پڑا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق متوفی کے جسم پر بظاہر کوئی تشدد یا نشان زخم نہ تھا اور وہ گھر میں اکیلا رہتا تھا، تاہم نعش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نعش تقریباً ایک ہفتہ پرانی ہے۔ تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے پر مزید کارروائی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں