36

نامعلوم ملزمان نے جان محمد شیرانی کوقتل کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان(نمائندہ خصوصی) د ر ا زندہ میں ڈاکخانہ راغہ سر کے قریب جنگل میں نامعلوم ملزمان نے تیز دھار آلہ کے وار سے جان محمد شیرانی نامی شخص کو قتل کردیا، مقدمہ درج ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ درازندہ میں راغہ سر کے رہائشی 35سالہ خیال محمد شیرانی نے قتل کی دفعہ کے تحت رپورٹ درج کرائی ہے کہ میرے رشتہ دار جان محمد شیرانی ولد منظور احمد شیرانی سکنہ راغہ سر کو نامعلوم ملزمان نے ڈاکخانہ راغہ سر نزد جنگل میں تیز دھار آلہ کے وار سے قتل کردیاہے، ہماری کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں