نامعلوم ملزمان نے پسند کی شادی کرنیوالے جوڑے کو مار ڈالا

لاہور(بیوروچیف) کاہنہ آہلو روڈ پر نا معلوم ملزمان نے پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو گھر میں گھس کر قتل کر دیا اور فرار ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق مقتولین چند روز قبل نور پارک میں کرائے کے مکان میں رہائش پذیر ہوئے تھے ۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے لاشیں پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیں۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ماڈل ٹائون کی سربراہی میں سپیشل ٹیم تشکیل دیدی ۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کر کے موقع سے شواہد اکھٹے کرلئے گئے ہیں،ابتدائی رپورٹ کے مطابق 22سالہ انیسہ بی بی اور 25سالہ پیر محمد نے بھاگ کر شادی کی تھی اور دونوں کاہنہ ، اہلو روڈ ر کچھ دن سے نور پارک میں کرایہ پر رہائش پذیر تھے۔ محلہ دارواں کے مطابق لڑکی کے نامعلوم رشتہ داروں نے سیدھی فائرنگ کی۔پولیس اور فرانزک ٹیم کی کاروائی کے بعد لاشوں کو ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا۔ڈی جی آئی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق غیرت کے نام پر ہولناک واردات کرنے والے جلد گرفتار ہوں گے، انسانی جان لینے والے درندوں کو جلد از جلد حوالات بھجوایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں