36

نامعلوم ملزمان نے2نوجوانوں کو اغواء کرلیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مختلف وجوہات کی بناء پر مشتعل ملزمان نے دو نوجوانوں کو اغواء کر لیا، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق اشفاق نامی شہری نے تھانہ سول لائن میں دی جانیوالی درخواست میں بتایا کہ اس کا جواں سالہ بیٹا افضال احمد ہزارہ ہوٹل کے قریب بس کے انتظار میں کھڑا تھا کہ نامعلوم ملزمان زبردستی گاڑی میں ڈال کر لے گئے جبکہ 117 ج ب کے رہائشی اشفاق نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ معمولی جھگڑے پر مشتعل ملزمان فیاض وغیرہ نے اسکے جواں سالہ بیٹے حامد کو اغواء کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے جس پر پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے الگ الگ مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں