41

نامعلوم ملزمان ٹریکٹرورکشاپ سے قیمتی سامان لے گئے

کمالیہ(نامہ نگار)نامعلوم ملزمان ٹریکٹر ورکشاپ سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کرکے فرار۔تفصیل کے مطابق ولی محمد نے تھانہ صدر کمالیہ میں تحریری درخواست دی کہ اس نے 708 گ ب ٹریکٹر ورکشاپ بنارکھی ہے نامعلوم ملزمان نے ورکشاپ سے ڈیزل ،سلف،ریڑی ایٹر اور سامان کباڑ کل مالیت 2 لاکھ 85 ہزار روپے چوری کرلیے جس پر ولی محمد کی درخواست پر تھانہ صدر کمالیہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں