5

نامعلوم چوروں نے دو شہریوں کوپیدل کردیا

گوجرہ(نامہ نگار)نامعلوم چورمقامات سے دوموٹرسائیکلوں سمیت مال وزر چوری کر کے فرارہو گئے۔معلوم ہواہے کہ تھانہ سٹی کے علاقہ بلال پارک محمد اسامہ کی موٹر سائیکل اس کے گھر کے باہر کھڑی تھی کہ نامعلوم چوروں نے چوری کر لی۔ نواں لاہور کے علاقہ کے محمدیونس کی موٹر سائیکل اس کے گھرکے باہر سے چوری کر لی ۔ چک نمبر341ج ب کے مظہر اقبال کے ڈیرہ مویشیاں سے نامعلوم چوروں نے اڑھائی لاکھ روپے مالیت کی گائے چوری کر لی۔اور فرارہو گئے ۔وارداتوں کی اطلاع متعلقہ تھانوں کو دے گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں