گوجرہ(نامہ نگار)نامعلوم چوروں نے چار اور شہریوں کو موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا ۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر364ج ب کا علی عاطف اپنے موٹر سائیکل نمبر364ٹی ایس کے پر سوار ہو کر کام کی غرض سے مشن روڈپر آیا اور موٹر سائیکل کھڑی کر کے کام میں مصروف ہو گیا کہ اس دوران نامعلوم چور اس کی موٹر سائیکل چور ی کر کے فرارہو گیا۔ چک نمبر297ج ب کامحمدمعصوم اپنی موٹر سائیکل نمبر4797ایف ڈی جی پر سوار پوسٹ آفس گوجرہ آیا اور موٹر سائیکل دفتر کے باہر کھڑی کر کے کام میں مصروف ہو گیا۔حسنیہ کالونی گوجرہ کے ذووالفقارمقامی بنک میں آیا اوراپنی موٹر سائیکل نمبر2505ایف ڈی کیوباہر کھڑی کر کے اندرچلا گیا کہ اس دوران نامعلوم چوروںنے اس کی موٹر سائیکل چوری کر کرلی۔جس کی موٹر سائیکل بھی نامعلوم چوروں نے چوری کر لی اورگڑھ محلہ کے محمد شاہد کی موٹر سائیکل اس کے گھر کے باہر سے چوروں نے چوری کر لی۔اور کامیاب وارداتوں کے بعد فرارہو گئے ۔تھانہ سٹی پولیس گوجرہ کووارداتوں سے آگاہ کر دیاگیا ہے ۔
