نامعلوم چور اہلخانہ کی عدم موجودگی میں گھر کا صفایا کر گئے

گوجرہ(نامہ نگار)نامعلوم چوروں نے گھر کے کنڈے کاٹ کر شہید کے گھر کا صفایا کر دیا۔ معلوم ہواہے کہ محلہ عمران پارک کے نیوی کے شہید علی اصغرکی اہلیہ اپنی بیمار بیٹی کاچیک اپ کروانے کیلئے سی ایم ایچ شور کوٹ گئی ہو ئی تھی کہ جس کی عدم موجود گی میں نامعلوم چورگھر کے گیٹ کے کنڈے کاٹ کر اندرداخل ہو گئے اور گھر کی تلاشی لیتے ہو ئے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ،ایک لاکھ روپے نقدی ،اورلاکھوں روپے مالیتی دیگر سامان چوری کر لیااور فرارہو گئے۔واردات کی اطلاع تھانہ سٹی پولیس گوجرہ کو دے دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں