نامعلوم چور ایوب ریسرچ کی مسجد سے درجن بھرٹوٹیاں اتار کر فرار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) نامعلوم چور ایوب ریسرچ جھنگ روڈ کی مسجد سے 14 ٹوٹیاں اتار کر فرار ہو گیا، واردات رات کے آخری پہر یا فجر کے وقت کی گئی جب نمازیوں نے وضوخانے میں قدم رکھا تو مختلف جگہوں سے ٹوٹیاں غائب اور ان کی جگہ سٹاپر لگے دیکھے تو پتہ چلا کہ نامعلوم چور ٹوٹیوں کو کھول کر ان کی جگہ سٹاپر لگا کر غائب ہو گیا۔ ایوب ریسرچ کالونی کے باہر پولیس چوکی موجود ہے۔ نمازی حضرات اور رہائشیوں نے کہا ہے کہ چور نے مسجد کو بھی نہیں چھوڑا تو گھروں میں بھی واردات کر سکتا ہے۔ لہٰذا پولیس چوکی مشکوک افراد سے پوچھ گچھ کر کے چور کو پکڑے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں