نامعلوم چور مسجد کے باہر سے موٹر سائیکل لے اڑا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مدینہ ٹائون کے علاقہ آفیسرز کالونی میں نامعلوم چور نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے آنیوالے نوجوان کی موٹرسائیکل لے اُڑا، پولیس مقدمہ درج کرنے کے باوجود چوروں کے گروہ کا سراغ نہ لگا سکی۔ تفصیل کے مطابق نعمت کالونی گلی نمبر10 کے رہائشی عمر فاروق نے بتایا کہ وہ نمازجمعہ کی ادائیگی کیلئے سابق ایم این اے میاں عبدالمنان کے گھر کے قریب جامع مسجد بہار مدینہ میں نماز جمعہ پڑھنے کیلئے آیا، موٹرسائیکل نمبری AQS-8886 مسجد کے باہر کھڑی کر کے اندر چلا گیا، نماز کی ادائیگی کے بعد باہر آیا تو موٹرسائیکل غائب تھی، جسے نامعلوم چور لے اُڑے۔ جس پر پولیس کو اطلاع کی تو مدینہ ٹائون پولیس نے مقدمہ درج کر کے نامعلوم موٹرسائیکل چوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں