نامعلوم چور موٹرسائیکل سواروں نے نوجوان کو گولیاں مار دیں

ٹھیکریوالہ (نامہ نگار) تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ میں نا معلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے18سالہ نوجوان شدید زخمی، تفصیلات کیمطابق تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ 70 ج ب منصوراں کا رہائشی 18 سالہ نوجوان حسان عبداللہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو گیا۔ جس کے باعث اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ زخمی نوجوان کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد جمع کر کے نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کر دی جبکہ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں