نامعلوم چور پارکو پائپ لائن سے لاکھوں کا تیل لے اڑے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ ملت ٹائون کے علاقہ 201 رب چندیاں تلاواں کے قریب نامعلوم چوروں کا گروہ پارکو پائپ لائن میں کلمپ لگا کر لاکھوں روپے مالیت کا تیل لے اُڑے’ پولیس اطلاع کے باوجود چوروں کے گروہ کا سراغ نہ لگا سکی۔ تفصیل کے مطابق پارکو کمپنی کے اسسٹنٹ سکیورٹی آفیسر ریاض نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ 201 رب چندیاں تلاواں کے قریب نامعلوم چوروں نے پائپ لائن میں کلمپ لگا کر لاکھوں روپے مالیت کا تیل چوری کر لیا۔ تیل چوری کی اطلاع پر موقع پر پہنچے تو ملزمان موقع سے فرار ہو چکے تھے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ نامعلوم چور پارکو پائپ لائن توڑ کر پہلے بھی تیل چوری کرتے رہے ہیں۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر کے تیل چوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں