نامعلوم چور گھر کا صفایا کر گئے

گوجرہ(نامہ نگار)نامعلوم چور گھر میں داخل ہو کر صفایاکرگئے ،جبکہ شہری کی موٹر سائیکل چوری کر لی۔معلوم ہواہے کہ آفتاب ٹائون گوجرہ کے شہباز علی کے گھر میں نامعلوم چور داخل ہو گئے اور گھر کی تلاشی لیتے ہو ئے طلائی زیورات ودیگر قیمتی سامان کل مالیت4لاکھ80ہزار روپے چوری کرکے فرارہو گئے۔جبکہ ہائوسنگ کالونی گوجرہ کا عرفان احمداپنی موٹر سائیکل نمبر8502اے ڈی ڈبلیوپر سوار ہو کر جھنگ پر مقامی بنک آیا اور موٹر سائیکل باہر کھڑی کر کے اندر چلا گیا کہ اس دوران نامعلوم چور اس کی موٹر سائیکل چوری کر کے فرارہو گئے ۔وارداتوں کی اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے چوروں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں