58

نامورہاکی کوچ استادمحمد اسلم روڈاکی خدمات کا اعتراف

دنیائے ہاکی میں لازوال خدمات دینے والے قومی ہیرو استاد محمد اسلم روڈا(مرحوم)کا نام پاکستان کی تاریخ میںہمیشہ سنہری حروف سے لکھا جائیگا۔عظیم کوچ استاد محمد اسلم روڈ ااس ہمہ جہت شخصیت کا نام ہے جس کا زمانہ معترف ہے۔ان کی قومی کھیل ہاکی میں گرانقدر خدمات پاکستان اور گوجرہ کے عوام کیلئے کسی بڑے اعزاز سے کم نہیں ۔سرزمین گوجرہ سے ہاکی کے میدان میںکار ہائے نمایاں خدمات سرانجام دینے والے نامورسپوتوں میں استاد محمد اسلم روڈاکا نام سرفہرست ہے اور رہے گا۔ان کے چھوٹے بھائی محمدسرور، محمد اصغرانٹر نیشنل جبکہ محمد ارشداورمحمد انور نیشنل ہاکی پلیئر رہے۔ استاد اسلم روڈ اکے بھتیجے توثیق ارشدنے سب سے کم عمر اولمپیئن ہونے کا اعزازحاصل کیا جبکہ ان کے دو بھتیجے عتیق ارشد اورعدنان انورانٹر نیشنل کھلاڑی ہیں۔ استاد محمد اسلم روڈ انے تمام تر زندگی ہاکی کے میدان کو آباد رکھنے میں گزاری اور قومی کھیل ہاکی کی ترقی وترویج کیلئے بڑے جنون اورجذبہ کے ساتھ بین الاقوامی سطح کی معیاری ہاکی کو فروغ دیا۔انہوں نے دن رات محنت کرکے ایسے نامور ہاکی کھلاڑی پاکستان ہاکی کو دئیے جنہوں نے ہاکی کے میدان میں اعلی اور معیاری ہاکی کھیل کردنیاعالم کوحیران کردیااوردنیائے عالم میں سبزہلالی پرچم کوسر بلندکر نے کے ساتھ ساتھ استاد اسلم روڈا کا سر فخرسے بلند کیا۔استاد محمد اسلم روڈ اکی کاوشوں کے نتیجہ میں ان کے سینکڑوں شاگرد نیشنل ،انٹر نیشنل اور اولمپیئنز کھلاڑی جو آج ملک کے مختلف اداروں سے منسلک ہیںان میں زیادہ تر تعدادمتوسط گھرانوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کی ہے جو اپنا روزگار کماکر اپنے خاندانوں کی باعزت طریقے سے کفالت کر رہے ہیں۔جبکہ درجنوںکھلاڑی بیرون ممالک ہاکی کے میدان میںاپنے ملک اور استاد کا نام روشن کر رہے ہیں۔یہاں پر یہ بات قابل ذکر ہے کہ سرزمین گوجرہ کی ہاکی میں خدمات کے اعتراف میں گوجرہ کیلئے1993میں پاکستان کے سابق صدر فاروق احمدخان لغاری( مرحوم) نے آسٹرو ٹرف لگانے کا اعلان کیاتھا جو بعد ازاں گوجرہ کے شاہینوں کے لئے نصب کی گئی اور اس آسٹرو ٹرف کی بدولت ہاکی کے کھیل میں مزید نکھار پیدا ہوااوراستاد اسلم روڈا کی زیر نگرانی باصلاحیت نوجوانوںنے پاکستان کا نام روشن کیا اورقومی کھیل ہاکی کو بام عروج تک پہنچانے میں نمایاں کردار اداکیا۔یہی وجہ ہے کہ گوجرہ پاکستان کاواحد شہرہے جسے عالمی سطح پراولمپیک ویلج کا اعزازحاصل ہوااورگوجرہ کے لئے باعث فخر بات یہ ہے کہ پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم اس وقت تک مکمل نہیں ہوتی تھی کہ جب تک اس میں گوجرہ کے کھلاڑیوں کو شامل نہیں کیا جاتاتھا۔یہ بھی استاد محمد اسلم روڈ اکی انتھک محنت کابہت بڑا اعزازتھا استاد اسلم روڈا کی ہاکی میںبے مثال خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کر نے کے لئے حکومت پاکستان محکمہ ڈاک نے ان کے نام سے استاد اسلم روڈاٹکٹ جاری کیاہے۔جو گوجرہ کے عوام کیلئے کسی بڑے اعزاز سے کم نہیں ان کی قومی کھیل میں کارہائے نمایاں خدمات نے ملک وقوم کا سرفخر سے بلند کیاہے۔استاد اسلم روڈ اتاریخ کے آئینے میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ آخر پر دعا گوہوں کہ اللہ تعالی ان کی مغفرت وبخشش فرمائے (امین)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں