45

نان فائلرز کیخلاف مہم تیزکرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (بیوروچیف) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کی جانب سے نان فائلرز کیخلاف مہم تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق مہم کے پہلے مرحلے میں دس لاکھ افراد کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا اور2024ء تک پندرہ لاکھ افراد کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی کوشش کی جائے گی جبکہ ذاتی اور کاروباری ٹرانزکشنز کا ڈیٹا حاصل کرلیا گیا ہے۔انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف)کو بھی مجوزہ پلان سے آگاہ کردیا گیا ہے جبکہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بھی ٹیکس نیٹ بڑھانے کے اقدامات کی منظوری دے دی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ نان فائلرز کو نوٹس بھیجنے سمیت دیگر انتظامی اقدامات لینے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے اور ٹیکس قوانین کے نفاذ کیلئے سخت اقدامات کئے جائیں گے۔ایف بی آر حکام کے مطابق موجودہ سال ساڑھے تین لاکھ نئے افراد نے گوشوارے فائل کئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں