14

نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کرنے کیلئے مذاکرات بے نتیجہ

اسلام آباد(بیوروچیف)ایف بی آر اور موبائل فون کمپنیوں میں پانچ لاکھ سے ز ائد نان فائلرز کی موبائل فون سم بلاک کرنے کے حوالے سے مذاکرات بے نتیجہ رہے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین ایف بی آر ملک امجد زبیر ٹوانہ سے ٹیلی کام کمپنیوں کے عہدے داروں نے ملاقات کی ہے۔ ٹیلی کام کمپنیوں کے ترجمان سے رابطے پر بتایا گیا کہ ایف بی آر میں ہونیوالے اجلاس میں تکنیکی اور آپریشنل امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ہیجبکہ موبائل فون سم بلاک کرنے کے قانونی پہلووں پر تبادلہ خیال نہیں ہوا۔اس حوالے سے آئندہ اجلاس میں دوبارہ مذاکرات ہونگے ، ٹیلی کام آپریٹریز نے سمیں بلاک کرنے کی یقین دہانی نہیں کرائی۔ اس حوالے سے چیئرمین ایف بی آر سے رابطہ کرنے پر کوئی جواب نہیں دیا۔دوسری جانب ایف بی آر کیذرائع نے بتایا ہیکہ ٹیلی کام کمپنیوں اور ایف بی آر میں موبائل فون سمیں بلاک کرنے کے حوالے سے پیش رفت ہوئی ہے اور جلد ہی اس پر عملدرآمد شروع ہو جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں