ناکہ بندیاں بے سود،ڈکیتی،چوری کی مزید64وارداتیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکو راج برقرار، آج پھر مزید64وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر لے گئے، درجنوں شہریوں کو موٹر سائیکلوں اور رکشوں سے محروم کردیا گیا، جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 3لڑکیوں کو اغوا کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق غلام محمد آباد کے علاقہ غوثیہ آباد کے اکرم کی بھتیجی (س) کو ملزمان وقاص وغیرہ، ملت ٹائون کے علاقہ جوہر کالونی کے فیاض کی بیٹی (م) کو نامعلوم اور جڑانوالہ کے علاقہ اسد ٹائون کے اللہ رکھا کی بیٹی (الف) کو ملزمان شہزاد وغیرہ نے اغوا کر لیا۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ الائیڈ ہسپتال کے باہر علی حیدر سے نقدی و فون، الائیڈ موڑ پر ڈاکٹر افتخار سے جھپٹا مار کر فون، طارق آباد کے محمد عمر سے نقدی وفون، رشید آباد کے عارف سے 70ہزار، طلائی گھڑی و فون چھین لیا، جھنگ روڈ پر مقصود سے پرس چھین لیا، راجباہ روڈ پر ندیم سے نقدی وفون، مدن پورہ کے کاشف رضا سے 20ہزار و فون چھین لیا،منصور آباد کے آصف سے لیپ ٹاپ و فون چھین لیا، ملت چوک کے مظفر سے35ہزار وفون، رفحان ملز چوک میں خالدہ بی بی سے جھپٹا مار کر پرس، سوساں روڈ پر جاوید اقبال کے دفتر داخل ہونے والے ڈاکو 10لاکھ چھین کر لے گئے، ایڈن ایگزیکٹو کے عبدالوہاب کے گھر سے لاکھوں کے زیورات چوری، 77ج ب کے فیصل سے 10ہزار وفون، 78ج ب کے ظفر اقبال سے 1لاکھ، 78ج ب کے بلاول سے 15سو روپے وفون چھین لیا، کرامت آباد کے ہارون کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، 228ر۔ب کے خلیل کے گودام سے سامان چوری، سنٹرل جیل کے باہر عظیم سے فون، میاں کالونی کے اویس سے نقدی وفون، 80گ ب کے شفیق سے 20ہزار وفون، راجباہ روڈ پر صغیر احمد کے رکشہ سے کپڑا چوری، 25ر ب کے مقصود کے گودام سے سامان چوری،علوی پارک جڑانوالہ کے اللہ رکھا کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری،اسلام پورہ کے وقاص سے40ہزار، 98گ ب کے قیوم سے موٹر سائیکل و نقدی،105گ ب کے فیاض سے20ہزار و فون،32گ ب کے افتخار سے11ہزار وفون،89گ ب کے فرہاد سے25ہزار و فون،38 گ ب کے ابراہیم سے سوا تین لاکھ، 89گ ب کے ندیم کی دکان سے لاکھوں کی کھاد چوری، 377گ ب کے علی شیر سے50ہزار،581گ ب کے اعجاز کی حویلی سے جانور چوری،345گ ب کے خالد سے نقدی و فون، 627گ ب کے بابر سے موٹر سائیکل چھین لی،229ر۔ب کی صفیہ بی بی کی حویلی سے مویشی چوری، 266ر۔ب امین سے95ہزار و فون، 266ر۔ب کے ذیشان سے 80ہزار وفون، 266رب کے سرفراز سے 4لاکھ،68ر۔ب کے ارشد سے نقدی و فون، 61ر۔ب کے مبشر علی کے ڈیرہ سے مویشی چوری ہو گئے، 402گ ب کے اشفاق کی حویلی سے مویشی چوری، ٹھٹھہ بیگ کے عبدالقیوم سے 80ہزار، 175گ ب کے عباس کے ڈیرہ سے پیٹر انجن اور دیگر وارداتوں میں لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں ریلبازار سے سخاوت، لیاقت آباد کے انجم نیاز، کمال آباد کے شہباز، ولی پورہ کے عبداللہ، سرفراز کالونی کے منظور،117ج ب کے عبدالرحمن، کلاش فیکٹری سے محمد احمد، النجف کالونی سے اویس، جڑانوالہ پر عمران،209ر۔ب کے فیصل، مخدوم روڈ سے ہمایوں، لال پلازہ سے شاہد رفیق،280گ ب کے عمران،205ر۔ب کے ذیشان،210گ ب کے نعیم اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں