ناکہ توڑ کر فرار ہونیوالے ڈاکوؤں کی تعاقب کرنے پر پولیس پر فائرنگ

رحیم یارخان(بیورو چیف)ناکہ توڑ کر فرارہونیوالے ڈاکوئوں کی تعاقب کرنے پر پو لیس پارٹی پرفائرنگ’ جوابی فائرنگ پرایک ڈاکو مارا گیا’ ساتھی فرارہونے میں کامیاب’ پولیس نے مارے جانیوالے ڈاکوسمیت فرارہونے والے ساتھیوں کے خلاف قتل’ اقدام قتل سمیت سنگین دفعات کامقدمہ درج کرلیا’ مارے جانیوالے ڈاکوکی نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل’ تفصیل کے مطابق گزشتہ شب پولیس کونشاندہی کی گئی کہ موٹرسائیکلوں پرسوارمسلح ڈاکو چوک شہباز پورسے واردات کی نیت سے محمدپورلمہ کی طرف جارہے ہیں جس پرپولیس کی نفری نے چک12این پی کے نزدیک ناکہ بندی کرلی اور موٹرسائیکلوں پرسوارڈاکو?ں کوروکنے کی کوشش کی جس پرڈاکوناکہ توڑکرفرارہوئے اور جان سے ماردینے کیلئے تعاقب میں آنیوالے پولیس اہلکاروں پرفائرنگ شروع کردی جس پرپولیس نے بھرپورجوابی کارروائی کی جس کے نتیجہ میں کچہ رازی کارہائشی ڈاکوحنیف ماراگیا جبکہ دیگرتین ساتھی موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے’ بعدازاں پولیس نے اسسٹنٹ سب انسپکٹراحمدبن قاسم کی مدعیت میں مارے جانیوالے ڈاکوسمیت ساتھیوں کے خلاف قتل’ اقدام قتل سمیت سنگین دفعات کامقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں