ناکے پر پولیس سے مبینہ مقابلہ،2ڈاکو گولیاں لگنے سے زخمی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ صدر سمندری کے علاقہ 448 گ ب میں مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران گولیاں لگنے سے دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ ان کے دو ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے، پولیس نے زخمی ڈاکوئوں کو ہسپتال پہنچا کر فرار ہونیوالے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ تفصیل کے مطابق تھانہ صدر سمندری کے اے ایس آئی زاہد کا کہنا ہے کہ وہ عملہ کے ہمراہ 448 گ ب کے قریب ناکہ لگا رکھا تھا کہ دو موٹرسائیکلوں پر چار مشکوک افراد کو رُکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے ہوئے قریبی کھیتوں میں گھس گئے کچھ دیر تک فائرنگ کا تبادلہ رُکنے پر پولیس پارٹی نے قریب جا کر دیکھا تو دو ڈاکو زخمی حالت میں پڑے تھے، جن کی شناخت عرفان اور ریاض ساکنان شیخوپورہ کے ناموں سے ہوئی جو کہ پولیس کو متعدد وارداتوں میں مطلوب اور ریکارڈیافتہ تھے۔ پولیس نے زخمی ڈاکوئوں کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال منتقل کر کے ان کے فرار ہونیوالے ساتھیوں کی گرفتاریوں کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں