31

نایاب جانوروں کا شکار کرنیوالے8ملزمان گرفتار

لاہور (بیوروچیف) سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات وپارکس پنجاب مدثر ریاض ملک کی ز یر نگرانی صوبہ میں جنگلی حیات کے غیرقانونی شکار ، کاروبار اور قبضہ کی روک تھام کیلئے محکمہ کا کومبنگ آپریشن بدستور جاری و ساری ہے اور جس کے نتیجے میں گزشتہ روز راولپنڈی ریجن میں نایاب جنگلی جانور پینگولن کے آن لائن ڈیلرز سمیت تیتر اور جنگلی سورکا غیرقانونی شکار کرنیوالے 8ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیے گئے ۔ ملزمان کو وائلڈلا ئف ایکٹ کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ روپے جرمانہ کرکے کیس نمٹادئیے گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں