نبی کریمۖ کا میلاد منانا دنیا کی تمام خوشیوں سے افضل ہے،مولانا وسیم شوکت سیفی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) حضرت محمد مصطفی کی ذات باعث تخلیق کائنات ہے’ آقا علیہ السلام کا میلاد منانادنیا کی تمام خوشیوں سے افضل ہے’ حضورۖ کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے ‘امت مسلمہ کی فلاح کا انحصار اسوہ رسولۖ کو اپنانے میں ہے’ان خیالات کا اظہار مولانا وسیم شوکت سیفی ‘ رانا قمرشہزاد ٹیپو’ رانا عبدالحسیب ٹیپو و دیگر مقررین نے مرکزی میلاد کمیٹی سی سی 72 جھال ستیانہ روڈ کے زیر اہتمام محفل میلاد مصطفی ۖ کے شرکاء سے کیا’ نقابت کے فرائض محمد خاور عظیم نگینہ سچا نگینہ نے کیا’ محفل میلاد میں حاجی عبداللطیف’ حاجی ملک اسلم’ حاجی تفسیر صابر’ حکیم نور الحق’ الحاج منیر احمد نورانی’ رانا عبدالسمیع ٹیپو’ سید محمد ابراھیم حسن شاہ’چوہدری علی اختر’ اظہر بشیر’ شاہد خلیل’ حافظ فیصل’ عمران چشتی’ طارق انجم’ محمد نوید’ ملک سرفراز’ ملک شہزاد’ محسن رضا و دیگر عاشقان مصطفی ۖ نے شرکت کی’ مقررین نے کہا کہ پیغمبر اسلام کا اسوہ حسنہ زندگی سنوارنے کا بے مثال نمونہ ہے’ خود کو اسوہ رسولۖ کے تابع کرنا حب رسولۖ کا لازمی تقاضا ہے’ حضور اکرمۖ کے میلاد کی خوشی کرنا اہل ایمان کا شیوہ ہے ۔اللہ تعالیٰ نے اپنا محبوب عطا کرکے ہم پر احسان کیا ہے اس پر ہم ذات باری تعالیٰ کا جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے’ انہوںنے کہا کہ حضور نبی کریم ۖ نے بے سہاروں کو سہارا ملا’ انسانیت کو جینے کا سلیقہ مل گیا ‘ حضور نبی اکرم ۖ تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجے گئے۔ آپ ۖ کی امن اور محبت پر مبنی تعلیمات پوری انسانیت کیلئے ہیں’ محبت رسول اور عشق مصطفی ۖ کو اُجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے’ ہمیں چاہے کہ نبی آخرالزمان کے اسوہ حسنہ کے مطابق اپنی زندگی کو ڈھالیں اور درود وسلام کے نذارنے پیش کرنا اپنا معمول بنا لیں تاکہ ہمارا شمار بھی عاشقان مصطفیۖ میں ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں