5

نبی کریمۖ کی ذات باعث تخلیق کائنات ہے،علامہ عامر شہزاد سلطانی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سیاسی و سماجی شخصیت فیصل اسلام بھٹی کی رہائش گاہ پر محفل میلاد مصطفیۖ بسلسلہ شب برات و آمد رمضان منعقد ہوئی’ محفل میلاد مصطفیۖ میں حضرت علامہ عامر شہزاد سلطانی’ علامہ ہاشم مہروی’ سید علی عمران شاہ ‘ قیصر اسلام بھٹی’ محمد موسیٰ’ عبدالہادی’ عبدالاحد’ محمد ابراہیم’ محمد حاکم’ شبیر حسین’ اسد شہاب’ طیب علی’ عامر نعیم رانا’ ندیم آصف’ رانا عابد علی’ عاصم خان’ عامر بھٹی کے علاوہ معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی’ شہر کے مشہور ثناء خواہان نے عقیدت کے پھول نچھاور کر کے حاضرین کے دلوں کو نور ایمانی سے منور کیا’ محفل میلاد مصطفیۖ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حضرت علامہ عامر شہزاد سلطانی’ علامہ ہاشم مہروی’ سید علی عمران شاہ و دیگر مقررین نے کہا کہ آقا علیہ السلام کا میلاد منانادنیا کی تمام خوشیوں سے افضل ہے’ حضورۖ کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے ‘ انہوںنے کہا کہ حضرت محمد مصطفیۖ کی ذات باعث تخلیق کائنات ہے’ زندگی کے ہر شعبے میں سیرت طیبہ مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہے’ حضور نبی کریم کے ساتھ اپنی جان، اولاد اور مال سے زیادہ محبت کئے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوتا’امت مسلمہ کی فلاح کا انحصار اسوہ رسولۖ کو اپنانے میں ہے۔ پیغمبر اسلام کا اسوہ حسنہ زندگی سنوارنے کا بے مثال نمونہ ہے’ خود کو اسوہ رسولۖ کے تابع کرنا حب رسولۖ کا لازمی تقاضا ہے’ آخر میں محفل کے روح رواں فیصل اسلام بھٹی’ قیصر اسلام بھٹی نے آنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ حضورۖ کے اخوت’ بھائی چارے کی کہیں مثالیں نہیں ملتی’ آپۖ رحمت اللعالمین بن کر تشریف لائے اور دنیا پر چھائے جہالت کے اندھیروں کو اپنی رحمت سے دور کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم خوش نصیب ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں حضورۖ کا امتی بنا کر پیدا کیا ورنہ پچھلی امتوں کے انبیاء اکرم دعائیں کرتے رہے ہیں کہ یااللہ ہم سے ہماری نبوت واپس لے لو اور ہمیں اپنے آخری نبیۖ کے امتی بنا کر دو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں