فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) نبی کریمۖ سے محبت کا تقاضا ہے کہ ہم سیرت مبارکہ ۖپر صدق دل سے عمل پیرا ہو کر آپس میں اتحاد واتفاق اوررواداری کی فضاء قائم رکھیں’ نبی کریمۖ تمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجے گئے اورآپۖ کی تعلیمات پر صدق دل سے عمل پیرا ہو کر ہی دنیا اورآخرت میں کامیابی یقینی ہے’ ان خیالات کا اظہار سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے چیئرمین محمد امین بٹ نے انجمن تاجران منٹگمری بازار (رجسٹرڈ) زیر اہتمام سالانہ محفل میلاد مصطفیۖ کے شرکاء سے کیا’ محفل میلاد مصطفیۖ کا اہتمام انجمن تاجران منٹگمری بازار کے صدر حافظ طاہر جمیل’ جنرل سیکرٹری رانا عاصم بابر و دیگر عہدیداروں نے کیا تھا’ محفل میلاد مصطفیۖ میں گھنٹہ گھر چوک کے صدر چوہدری شکیل جٹ’ راناشہباز’ ملک منیر’ رانا محمد اصغر’ لالہ رضوان’ بلاول بٹ’ سجاول بٹ’ ملک رحمان’ میاں اویس ادیب’ عبدالماجد’ شاہنواز عطاری’ شانی بٹ کے علاوہ منٹگمری بازار کے تاجروں’ دوکانداروں اور رہائشیوں نے شرکت کی’ محمد امین بٹ نے کہا کہ حضورنبی کریم ۖ نے ناانصافی کو ختم فرما کر انصاف کا دور دورہ کر دیا’ جنہوں نے نبی کریمۖ کی اطاعت کی وہ دونوں جہانوں میں کامیاب و کامران ہوگئے اور جن لوگوں نے آپ ۖ کا انکار کیا ان کانام و نشان مٹ گیا اور وہ ذلیل و خوار ہو گئے’ محفل میلاد مصطفیۖ سے خطاب کرتے ہوئے معروف عالمی دین مولانا ضیاء المصطفیٰ محمدی سیفی نے اپنے ایمان افروز خطاب میں کہا کہ ہم سرکار کامیلاد منا کر حضور نبی کریم ۖ سے محبت و عقیدت کااظہار کرتے ہیں اور جو کریم آقا ۖسے پیا ر کرتا ہے کریم آقا ۖبھی اس سے پیار فرماتے ہیں اور جو آقاکریم ۖ کی بارگاہ میں درود و سلام پیش کرتے ہیں ان پر اللہ کی رحمتوں کا نزول ہوتا ہے اور حضور اکرم ۖسلام کا جواب بھی عنایت فرماتے ہیں ‘ انہوں نے کہا کہ حضور نبی کریمۖ کے میلاد کی خوشی کرنا اہل ایمان کا شیوہ ہے ‘ حضور اکرم ۖ کی آمد سے دنیا منور و روشن ہوگئی اور ظلم و جہالت کا خاتمہ ہوگیا۔
