58

نثار جٹ’ رانا آفتاب کی جیت پر کارکنوں کے پر بھنگڑے

ٹھیکریوالہ (نامہ نگار) تحریک انصاف کے امیدواروں کی جیت پر کارکنوں کے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے، نثار جٹ، رانا آفتاب کے ڈیروں پر مبارکباد دینے کیلئے جلوسوں کی آمد، این اے 100 سے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ڈاکٹر نثار احمد جٹ اور رانا آفتاب احمد خاں کی الیکشن میں واضح اکثریت کے ساتھ جیت پر ہر ایک گائوں میں ڈھول کی تھاپ پر کارکن بھنگڑے ڈالتے رہے اور ایک دوسرے کو مبارکباد اور مٹھائی تقسیم کرتے رہے حلقہ بھر سے آنے والے جلوسوں کا ڈاکٹر نثار جٹ اور رانا آفتاب احمد نے پرتپاک استقبال کیا ہر ایک کارکن کو گلے لگایا جس سے کارکنوں کی خوشی مزید دوبالا ہو گئی اس موقع پر چوہدری معصوم جٹ،چوہدری سعید جٹ،رانا لیاقت رشید زاکر،رانا زاہد رشید،رانا نذیر احمد،چوہدری زاہد فاروق،چوہدری ندیم سندھو،زاہد وقاص سمیت سینکڑوں کارکن موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں