نثار کھوڑو کی گاڑی پر حملہ

سکھر (نامہ نگار) سکھر جیل روڈ کے مقام پر پیپلز پارٹی کے نثار کھوڑو کی گاڑی پر پتھرائو کیا گیا۔ترجمان صدر پی پی پی سندھ کے مطابق پتھرائو سے گاڑی کے پچھلے حصے کا شیشہ ٹوٹ گیا۔گاڑی میں صوبائی جنرل سیکریٹری وقار مہدی اور سکھر ضلع کے جنرل سیکریٹری ویرم مہر بھی تھے۔ حملے میں تمام رہنما محفوظ رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں