نجم سیٹھی کا انٹرویو کرنے پر بھارتی صحافی کیخلاف مقدمہ درج

نئی دہلی (سپورٹس نیوز)پاکستانی تجزیہ کار نجم سیٹھی کا انٹرویو کرنے پر بھارتی صحافی کرن ٹھاپر کے خلاف دہلی میں مقدمہ درج ہوگیا۔ کرن ٹھاپر کے خلاف مقدمہ بھارتی وکیل گوتم سبھروال کی شکایت پر درج کیا گیا ہے۔بھارتی وکیل نے مقدمے میں یہ موقف اختیار کیا کہ نجم سیٹھی نے بھارتی صحافی کو انٹرویو دینے سے پہلے آئی ایس آئی کے جنرل ہیڈ کوارٹر سے بریفنگ لی ہوگی اور یہ حقیقت شاید کرن ٹھاپر صاحب کو بھی معلوم تھی۔گوتم سبھروال نے ایک بھارتی یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کرن ٹھاپر کی جانب سے نجم سیٹھی سے پوچھے گئے متعدد سوالات پر اعتراض کیا۔اْنہوں نے مزید کہا کہ نجم سیٹھی نے کرن ٹھاپر کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ’مجھے ذاتی طور پر یقین ہے کہ پہلگام واقعے میں بھارت ہی ملوث ہے پھر چاہے یہ بھارتی حکومت کی جانب سے کروایا گیا فالس فلیگ آپریشن تھا یا کسی مسلح گروپ کو اْکسا کر کروایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں