نجی تعلیمی اداروں کی تجدید رجسٹریشن کا عمل جاری ہے

ٹھیکریوالہ (نامہ نگار)نجی تعلیمی اداروں کی تجدید و رجسٹریشن میں رشوت کا مکمل خاتمہ، سی ای او ایجو کیشن فیصل آباد را ؤعبدالکریم سی ای او ایجوکیشن فیصل آباد را عبدالکریم نے کہاہے کہ نجی تعلیمی اداروں کی رجسٹر یشن اور تجدید کے عمل میں رشوت کا خا تمہ کر دیا گیا ہے۔ ماضی میں اس عمل میں تاخیر اور کرپشن کی شکایات عام تھیں، جنہیں ختم کرنے کے لیے دفتر کی ٹیم اور نجی تعلیمی اداروں کے سربراہان نے مشترکہ طور پر مثر اقدامات کیے ہیں۔را عبدالکریم کا کہنا تھا کہ اب روزانہ کی بنیاد پر رجسٹریشن کا عمل بغیر کسی رکاوٹ کے جاری ہے، اور اگر کسی ادارے کی رجسٹریشن ابھی تک مکمل نہیں ہوئی تو وہ کسی ٹائوٹ یا غیر متعلقہ شخص کو پیسے نہ دے بلکہ براہِ راست دفتر سے رجوع کرے۔ دفتر کی ٹیم انہیں مکمل راہنمائی فراہم کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ رشوت کے خاتمے کو یقینی بنانا دفتر کی اولین ترجیح ہے اور تمام سربراہانِ ادارہ اپنے مسائل کے حل کے لیے ذاتی حیثیت میں دفتر آ کر بات کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ شفافیت، میرٹ اور خدمت کی بنیاد پر فیصل آباد کے تمام نجی تعلیمی اداروں کو سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ تعلیمی نظام کو مزید مثر اور منظم بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں