نجی سکولز ایسوسی ایشن کا 31مارچ تک تعطیلات کے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ

اسلام آباد (بیورو چیف)پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے سکولوں میں 31مارچ تک تعطیلات کے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کردیا۔ پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک کے 80فیصد طلبہ بغیر ٹرانسپورٹ استعمال کئے سکول آتے ہیں۔ ایسوسی ایشن رہنماء ابرار احمد خان نے کہا کہ ٹرانسپورٹ استعمال کرنے والے طلبہ کو آن لائن کلاسز پر منتقل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں طلبہ کو رواں تعلیمی سیشن میں پڑھائی کیلئے 124سے بھی کم دن میسر آئے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق پنجاب میں میٹرک کے امتحانات کا 28مارچ سے آغاز ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں