19

نجی سکولز کی رجسٹریشن کی معیاد 2 سال مقرر

لاہور (بیوروچیف) سکول ایجوکیشن نے پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن کے طریقہ کار کو مزید آسان بنادیا،پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن کی میعاد ایک سال سے بڑھا کر 2 سال کردی گئی ۔اس سے قبل پرائیوٹ سکولوں کو ہر سال لائسنس کی تجدید کروانا پڑتی تھی، ایک سال کیلئے ای لائسنس ملنے سے نجی سکولوں کو تعلیمی بورڈ کو بچوں کے داخلے بھجوانے میں مشکلات درپیش تھی۔بتایا گیا ہے کہ سکول ایجوکیشن 4 ضروری دستاویزات جمع کروانے پر پرائیویٹ سکول کو ای لائسنس جاری کریگا۔مذکورہ 4 دستاویزات میں بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹ، ہاجین سر ٹیفکیٹ ، بنک فیس واچر اور آن لائن درخواست جمع کر وانا ہوگی، سکول مالکان کو مذکورہ دستاویزات جمع کر و ا نے پر 2 سال کیلئے ای لائسنس جاری کیا جائیگا ۔ سکول مالکان مذکورہ ای لائسنس متعلقہ ڈسٹرکٹ ر جسٹرنگ اتھارٹی کے آفس میں جمع کروائیں گے ۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ رجسٹرنگ اتھارٹی سکو لوں میں اساتذہ کی تعداد ان کی تنخواہ ، ،سائنس و کمپیوٹر لیب کی تعداد سمیت دیگر انفرسٹرکچر کا معائنہ کریگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں