نجی شعبہ کیساتھ ملکر پاکستان کو ایکسپورٹ لیڈ معیشت بنائینگے

اسلام آباد (بیوروچیف) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ نجی شعبہ کیساتھ مل کر پاکستان کو ایکسپورٹ لیڈ معیشت بنائیں گے،برآمدات میں تیزی سے اضافہ نہ کیا تو آئی ایم ایف کے چنگل سے نہیں نکل سکیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احسن اقبال نے کہا کہ چین نے سیاسی استحکام ، پالیسیوں کے تسلسل اور اداروں کی مضبوطی سے ترقی کی،پاکستان میں اس وقت صوبوں اورمرکز میں رابطوں کے فقدان سے ڈویلپمنٹ کا چیلنج ہے،افسوس ہے ایٹمی ملک ہونے کے باجودہ ہم بچوں کی غذائی قلت ختم نہ کرسکے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ترقی کیلئے تمام صوبوں کو مل کر کام کرنا ہوگا، نجی شعبہ کے ساتھ مل کر پاکستان کو ایکسپورٹ لیڈ معیشت بنائیں گے، برآمدات میں تیزی سے اضافہ نہ کیا تو آئی ایم ایف کے چنگل سے نہیں نکل سکیں گے، اڑان پاکستان کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لیے سنجیدہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں