نجی ویڈیو بغیر اجازت دنیا کے سامنے لانا استحصال تھا

نیو یارک (شوبز نیوز) امریکی اداکارہ اور بزنس ویمن پیرس ہلٹن نے کہا ہے کہ 19سال کی عمر میں نجی ویڈیو بغیر اجازت دنیا کے سامنے لائی گئی جسے لوگ سکینڈل کہتے رہے، حالانکہ وہ سراسر استحصال تھا۔کانگریس ویمن الیگزینڈریا اوکاسیو کورٹیز کیساتھ پریس کانفرنس میں پیرس ہلٹن نے کہا کہ اس وقت ایسے قوانین موجود نہیں تھے جو انہیں تحفظ فراہم کر سکتے ان کے ساتھ ہونے والی اس ناانصافی کیلئے الفاظ تک موجود نہیں تھے۔پیرس نے انکشاف کیا کہ ویڈیو لیک ہونے کے بعد انہیں شدید شرمندگی، خوف اور تذلیل کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ ویڈیو بناتے وقت دبائو میں تھی یقین دلایا گیا تھا کہ یہ کبھی منظر عام پر نہیں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ویڈیو لیک ہونے پر لوگ مذاق اڑاتے رہے، طنز کا نشانہ بنایا گیا اور میرے درد کو محض خبروں اور کلکس کیلئے استعمال کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں