نجی کمپنی کے 11ملازمین اغوائ

ڈی آئی خان (نامہ نگار) ڈی آئی خان میں دوماندہ پل کے قریب سے نجی کمپنی کے 11 ملازمین کو اغوا کرلیا گیا۔سی ٹی ڈی کے مطابق 3گاڑیوں میں نجی کمپنی کے ملازمین اسلام آباد سے کوئٹہ جارہے تھے۔ملزمان کا تعاقب کر کے 6ملازمین کو بازیاب کرا لیا گیا ہے دیگر 5مغویوں سمیت ملزمان کی تلاش جاری ہے۔دوسری جانب گھوٹکی کے علاقے رونتی میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر ٹارگیٹیڈ کارروائی کرکے دو مغوی بھائیوں کو بازیاب کرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ بازیاب کرائے گئے دونوں بھائیوں کو پچیس روز قبل سرحد کے علاقے میں مچھلی فارم سے اغوا کیا گیا تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں