48

ندیم کالونی گوجرہ سے گیس کی جعلی سروس لائن پکڑی گئی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)فیصل آباد ریجن میں سپیشل ٹاسک فورس کی جدید آلات سے ٹیکنیکل ڈیپارٹمنٹ کے ہمراہ کنکشنز کی چیکنگ جاری، جی ایم راشد عنائیت کی ہدایت پہ چیکنگ میں مزید سختی۔ مجموعی طور پر ماہ فروری میں گیس چوری کی مد میں 550 کنکشنز کو چھاپہ مار ٹیموں نے جدید آلات کے ساتھ چیک کیا۔ مجموعی طور پر Hm3 1228.6 گیس چوری کی مد میں جس کی مالیت 42 لاکھ 43 ہزار روپے ہے جس کے والیم کی بکنگ کردی گئی ہے ۔مزید براں سپیشل ٹاسک فورس نے گوجرہ کے علاقہ ندیم کالونی سے گیس کی جعلی سروس لائن کو پکڑ لیا ۔ اس سلسلے میںاحمد سبحانی نے بتایا کہ وہ محکمہ سوئی گیس میں بطور IMMتعینات ہے محکمہ کو مورخہ 03-24 کو اطلاع موصول ہوئی کہ محلہ ندیم پارک گلی نمبر 3ٹوبہ روڈ نزد ریلوے لائن گوجرہ میں 1عدد جعلی سروس لائن ڈالی گئی ہے جس پر محکمہ نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ٹیم تشکیل دی جس میں میرے علاوہ شاہد خان (سینئر سپروائز )اور رفیق الرحمان (ڈپٹی فور مین )نے دوپہر 12:30 بجے موقع پر کارروائی کرکے ایک عدد جعلی سروس لائن پکڑی یہ بتانا ضرور ی ہے کہ یاسر علی اور ارشد اپنے آپ کو محکمہ کاملازم بتا کریہ کام سرانجام دیتے ہیں ، ملزمان نے اصغر علی ولد غلام نبی (محلہ ندیم پارک گلی نمبر 3ٹوبہ روڈ نزد ریلوے لائن گوجرہ )کے گھر پر باہم صلاح مشورہ ہوکر جعلی سروس لائن لگائی اور محکمہ کی ڈسٹری بیوشن لائن کو ٹیمپر کرکے محکمہ کولاکھوں روپے کانقصان پہنچایا ہے جوکہ محکمہ کی ٹیم نے موقع سے کاٹ کر مال مقدمہ قبضہ میں لے لیا اورتصاویر بنائی گئی ، 4عدد تصاویر ساتھ لف ہیں ، استدعا ہے کہ ملزمان بالا جوکہ محکمہ کا ملازم بتا کر لوگوں کیساتھ فراڈ کرتے ہیں اور نمبر معیار اور غیر قانونی سامان استعمال کرکے کمپنی کی ڈسٹری بیوشن لائن کو ٹیمپر کرکے محکمہ کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا یاہے جن کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے’علاوہ ازیں جی ایم راشد عنائیت کا کہنا ہے کہ گیس چوری سے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور دن رات چھاپہ مار ٹیموں کو مزید متحرک ہونے کے احکامات جاری۔ فیصل آباد سے ابتک اس مہم کی مد میں سینکڑوں غیر قانونی کنکشنز پہ ایکشن لیا گیا اور لاکھوں روپے کہ جرمانے عائد کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں