50

نرسنگ شعبہ نظام صحت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) الائیڈ ہسپتال فیصل آبا د کے نیورو سرجن پروفیسر ڈاکٹر ناظر حسین نے نرسوں کے عالمی دن کے موقع پر کہا کہ آج پوری دنیا میں نرسوں کی خدمات پر خراج تحسین پیش کرنے کا دن منایا جا رہا ہے۔ نرسنگ شعبہ نظام صحت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ۔ ہم سب سینئر ز ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف اپنی ان عظیم خدمت گارنرسوں کے عالمی دن کے موقع پر ان کی شاندار خدمات سر انجام دینے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔پنجاب حکومت کی ہدایت پر الائیڈ ہسپتال فیصل آبا د کی انتظامیہ اور ینگ ڈاکٹرز کے ہمراہ سینئر ز ڈاکٹرنرسنگ شعبہ کی بہتری کیلئے کوشاں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں