نرسنگ کی مفت تعلیم ختم

لاہور (بیوروچیف) محکمہ صحت پنجاب نے نرسنگ تعلیم کی نئی پالیسی جاری کر دی۔ پنجاب حکومت نے سرکاری کالجزمیں نرسنگ کی مفت تعلیم ختم کر دی، نئی پالیسی کے تحت نرسنگ طالبات ہزاروں روپے فیس ادا کر کے تعلیم حاصل کریں گی، ماہانہ وظیفہ بھی ختم، سرکاری ہاسٹل کے واجبات بھی ادا کرنا ہونگے، انٹر میڈیٹ میں50فیصد نمبرز کی حامل طالبات نرسنگ میں داخلے کی اہل ہونگی۔ نرسنگ کالجزمیں داخلہ کیلئے پنجاب کے ڈومیسائل کی شرط لازم قرار دی گئی، شاہدرہ ٹیچنگ اسپتال کے نرسنگ کالج میں صرف مرد طلباء داخل ہونگے، پنجاب بھر کے سرکاری نرسنگ کالجز میں مارننگ کی 3100، تین ہزار ایوننگ شفٹ میں مختص کر دی گئی ہے۔ ٹیچنگ اسپتالوں سے منسلک نرسنگ کالجز میں مارننگ اور ایوننگ شفٹ میں 100، 100سیٹیں مختص کی گئیں ہیں، جبکہ ڈسٹرکٹ اسپتالوں سے منسلک نرسنگ کالجزمیں 50، 50سیٹیں دونوں شفٹوں کیلئے مختص کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں